اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ہدایت پر ججز کا روسٹر جاری کر دیا۔
روسٹر کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ 22 اور 23 اپریل کو اسلام آباد میں سماعت کرے گا، جسٹس منیب اختر، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس میاں گل حسن چیمبر کا کام کریں گے۔
22 اور 23 اپریل کو پشاور رجسٹری میں تین بینچ سماعت کریں گے، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ پشاور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔
دوسرا بینچ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا، تیسرا بنچ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہوگا۔
لاہور رجسٹری میں دو بینچ سماعت کریں گے، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔
دوسرا بینچ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل ہوگا۔
مزید پڑھیں:ہلاکت کے خوف سے امریکی فوج میں شمولیت کا رجحان کم، بھرتی کی عمر 42 سال کردی گئی

