دبئی (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل منیجر وسیم خان نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وسیم خان چار سال بعد آئی سی سی کے جی ایم کے عہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسیم خان جون میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ وسیم خان نے یہ عہدہ 2022 میں جیف آلڈرائس کے سی ای او بننے کے بعد سنبھالا تھا، اس سے قبل وہ تین سال تک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) بھی رہ چکے ہیں۔
وسیم خان نے پی سی بی میں خدمات انجام دینے کے بعد آئی سی سی کو جوائن کیا۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں گزشتہ دو سالوں میں کئی سینئر آفیشلز اپنے عہدے چھوڑ چکے ہیں۔ آئی سی سی کے بیشتر نئے عہدیداروں نے جے شاہ کے ماتحت اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
مزید پڑھیں:بریکنگ،ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے بڑا مطالبہ،دنیا حیران

