Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پاکستان سپر لیگ کی بڑی اپڈیٹ،اسٹار پلیئرز کی ممکنہ واپسی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کے کھلاڑی ناہید رانا اور مستفیض الرحمان کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں دوبارہ اپنی ٹیموں میں شمولیت کا امکان ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ 27 مئی، دوسرا 29 مئی اور تیسرا 2 جون کو کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت لٹن کمار داس کریں گے جب کہ فاسٹ بولرز مستفیض الرحمان، ناہید رانا اور تسکین احمد کو آرام دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مستفیض الرحمان اور ناہید رانا کے دوبارہ پی ایس ایل کا حصہ بننے کا امکان ہے۔

موجودہ پی ایس ایل میں مستفیض الرحمان نے لاہور قلندرز اور ناہید رانا نے پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔ دونوں فاسٹ باؤلرز کو قومی ڈیوٹی کی وجہ سے چار دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپس آنا پڑا۔

پی ایس ایل میں کھیلنے والے چھ بنگلہ دیشی کرکٹرز نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا حصہ تھے جب کہ راشد حسین، شرف الاسلام، تنزید حسن اور پرویز حسین بھی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں‌:آئی سی سی کو دھچکا،وسیم خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں