Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

امریکی ناکہ بندی ختم ہونے کے اشارے ملے ہیں، ایرانی مندوب امیر سعید

(اوصاف نیوز)اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہمیں امریکی ناکہ بندی ختم ہونے سے متعلق اشارے ملے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی ختم ہونے پر اسلام آباد مذاکرات میں شریک ہو نگے۔امیر سعید ایروانی نے مزید کہا کہ امریکی ناکہ بندی ختم کرنا مذاکرات بحالی کی شرط ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف دھماکے دار انٹری،بڑے جلسے کا اعلان،درخواست جمع کرادی

یہ بھی پڑھیں