مظفرأباد(اوصاف نیوز)سپریم کورٹ نے ممبر اسمبلی چوہدری محمد مقبول گجربحیثیت رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی بحال کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد مقبول گجر کو اس سے قبل نااہل قرار دے کر ان کی نشست پر چوہدری محمد اسماعیل گجر کو کامیاب قرار دیا گیا تھا
تاہم عدالتِ عظمیٰ کے حالیہ فیصلے کے بعد ان کی رکنیت بحال ہو گئی
چوہدری محمد مقبول گجر حلقہ ایل اے-35 جموں 2 (گوجرانوالہ/سیالکوٹ) سے عام انتخابات 2021 میں منتخب ہوئے تھے
بعد ازاں الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر نے دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران، الیکشن کے تقریباً دو سال بعد، انہیں نااہل قرار دے دیا گیاتھا
چوہدری محمد مقبول گجر کی جانب سے بیرسٹر ہمایوں نواز نے پیروی کی
مزید پڑھیں:حکومت کا عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض لینے کا فیصلہ
