تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) آبنائے ہرمز میں کارروائی کے دوران ایران نے اسرائیلی جہاز سمیت دو بحری جہاز قبضے میں لے لیے۔
پریس ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز میں خلاف ورزیوں کے الزام میں دو بحری جہازوں کو روک کر ایرانی حدود میں منتقل کر دیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے ان جہازوں کی شناخت ایم ایس سی فرانسسکا اور ایپامینوڈس کے طور پر کی ہے،ایم ایس سی فرانسسکا کا تعلق اسرائیل سے بتایا گیا ہے۔
ایرانی بحریہ کے مطابق دونوں بحری جہاز بغیر اجازت کام کر رہے تھے اور بار بار قواعد کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ انہوں نے نیویگیشن سسٹم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ دونوں بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز میں حفاظت کو خطرے میں ڈالنے پر قبضے میں لیا گیا تھا اور انہیں ایرانی ساحل پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اعلان کردہ قواعد کی خلاف ورزی یا محفوظ گزرگاہ کے خلاف کسی بھی سرگرمی پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:سنہری موقع،سوزوکی آلٹو قسطوں پر لینے کا آسان طریقہ سامنے


