Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ایران اور امریکا میں جنگ بندی،غیر معینہ مدت کب تک؟ جانیے تفصیلات

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کا اعلان نہیں کیا بلکہ صرف 3 سے 5 دن کے لیے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر ایران کو تجویز پیش کرنے کے لیے محدود وقت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹرمپ جلد سے جلد معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا خیال ہے کہ ڈیڈ لائن کا دباؤ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے پر مجبور کر دے گا۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی انتظامیہ جنگ بندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کے حق میں نہیں، امریکا ایران کو مذاکرات میں مزید تاخیر کا موقع نہیں دینا چاہتا۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے جنگ میں توسیع مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے، امریکی صدر کا خیال ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے ایران پر دباؤ برقرار رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا خیال ہے کہ طویل ناکہ بندی عالمی معیشت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں، اور ہم مذاکرات مکمل ہونے تک جنگ بندی میں توسیع کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہمیں ایرانی قیادت کی جانب سے متفقہ تجاویز موصول ہونے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔ میں نے اپنی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناکہ بندی جاری رکھیں اور ہر طرح سے تیار رہیں۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں