کراچی(اوصاف نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خریداروں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 5,200 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گیا، جو حالیہ دنوں کی بڑی کمیوں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,458 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات براہ راست مقامی مارکیٹ پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
صرافہ بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد خریداری میں اضافہ متوقع ہے، خاص طور پر شادی بیاہ کے سیزن کے پیش نظر سونے کی مانگ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :ڈرائیونگ لائسنس کا طریقہ کار آسان،شہریوں کیلئے خوشخبری

