Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی،وائس چیئرمین ن لیگ میں شامل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین چوہدری اختر میو پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

چوہدری اختر میو کا تعلق پی پی 154 کے گاؤں لیلا پور سے ہے۔ چوہدری اختر میو کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تقریب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی نے خود ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر گاؤں کے لوگوں نے سردار ایاز صادق کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی قیادت میں ہونے والی ترقی کو سراہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں چوہدری اختر میو نے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور عوام کی خدمت کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرنے کے باوجود اب وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں ایسے مواقع دیکھ رہے ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی غلام حبیب اعوان، آصف امین نمبردار، آزاد گجر، حاجی سجاد اور عابد حسین سمیت دیگر اہم سیاسی رہنما بھی موجود تھے جنہوں نے چوہدری اختر میو کی شمولیت کا خیرمقدم کیا اور ان کے سیاسی وژن کو سراہا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ چوہدری اختر میو کی شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی اور ان کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

چوہدری اختر میو کی مسلم لیگ (ن) سے پی ٹی آئی میں شمولیت کو ایک اہم سیاسی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے نہ صرف ان کی ذاتی سیاسی تقدیر بلکہ متعلقہ حلقوں میں بھی نئی سیاسی جہتیں پیدا ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:حالات کشید ہ ہونے کا خطرہ امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پرایران چھوڑنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں