Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی

(اوصاف نیوز)پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی وکٹ گرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے، نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے انہیں پارٹی مفلر پہنایا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں  باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی،اس سلسلے میں صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی  رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس

نذیر احمد نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔واضح رہے کہ نذیر احمد ایڈووکیٹ جون 2023 سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پٹی انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ساجد قریشی کا موقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میں احتجاجی سیاست، دھرنوں اور منفی بیانیے سے تنگ آ چکا ہوں۔ ایسی جماعت کا حصہ نہیں رہ سکتا جو ریاستی مفادات کے خلاف ہو۔انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قومی مفاد پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا اور پارٹی میں عزت و مقام دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا

یہ بھی پڑھیں