سعودی عرب (اوصاف نیوز)سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی تمام اقسام کے وزٹ ویزا رکھنے والوں کو رہائش کے لیے مختص کسی بھی جگہ (ہوٹل، اپارٹمنٹ، نجی گھر، پناہ گاہیں، حجاج کی رہائشی جگہیں اور دیگر) میں پناہ دے گا یا ان کی پردہ پوشی کرے گا۔ اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہیں ایسی کسی بھی قسم کی امداد فراہم کرنے پر بھی جرمانہ ہوگا جو یکم ذی القعدہ سے لے کر 14 ذی الحجہ کے اختتام تک ان کے مکہ مکرمہ اور مشاعرِ مقدسہ میں قیام کا باعث بنے اور جرمانے کی رقم پناہ پانے والے، پردہ پوشی کیے جانے والے یا مدد حاصل کرنے والے خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد کے مطابق بڑھتی جائے گی۔
اسی سیاق و سباق میں سعودی وزارتِ داخلہ نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال (1447ھ) کے حج سیزن کو منظم کرنے والی ہدایات کی پابندی کریں اور ضیوف الرحمن کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں۔
مزید پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کی اہم ملاقات: علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
