اسلام آباد(اوصاف نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کوریسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے تشویشناک واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء خیریت سے ہیں۔میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اور میں ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کی دعا کرتا ہوں۔
دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وائٹ ہاؤس کریسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیوی پیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا: علی پرویز ملک
