اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی ہے۔
عباس عراقچی آج مسقط سے اسلام آباد پہنچے ہیں اور ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچے تھے اور انہوں نے ہفتہ کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔
عباس عراقچی تہران سے تین ملکی دورے کے ایک حصے کے طور پر پاکستان اور عمان کے بعد روس کا بھی دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں:کویت نے سینکڑوں افراد کی شہریت کیوں منسوخ کی؟





