Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بڑی خبر، اسپنر عثمان طارق کی صحت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے اسپنر عثمان طارق کی صحت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلی روسو نے کراچی کنگز کے خلاف شکست کے بعد گفتگو میں بتایا کہ عثمان طارق میچ سے قبل آنکھ کے مسئلے کا شکار تھے، جس کے باعث انہیں گیند کی رفتار اور فاصلہ سمجھنے میں مشکلات پیش آئیں۔

کپتان کے مطابق اس کے باوجود عثمان طارق نے ٹیم کیلئے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اپنی بھرپور کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک میچ کی بنیاد پر رائے قائم نہیں کرنی چاہیے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ مسئلہ برقرار رہا تو عثمان طارق کی فٹنس اور مستقبل کی دستیابی پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:مریم نواز کا بڑا فیصلہ،راشن کارڈ پروگرام میں توسیع کا اعلان

یہ بھی پڑھیں