لاہور (نیوز ڈیسک) مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب حکومت نے راشن کارڈ پروگرام میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں صوبے بھر میں گداگروں کے ڈیٹا اور میپنگ کے اصولی فیصلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ کے ذریعے لاکھوں افراد پہلے ہی مستفید ہو رہے ہیں۔
حکام کے مطابق رواں مالی سال میں راشن کارڈ کے ذریعے 14 لاکھ جبکہ ہمت کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ سے زائد افراد کو ماہانہ مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں یتیم خانوں کے قیام، سماجی فلاحی منصوبوں کی بہتری اور ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مقصد عام آدمی کی فلاح و بہبود اور محروم طبقات کی مدد ہے۔
مزید پڑھیں:دبئی طرز کا جدید ترین ہائی رائز رہائشی منصوبہ تعمیر کرنے کا اعلان
