Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دبئی طرز کا جدید ترین ہائی رائز رہائشی منصوبہ تعمیر کرنے کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) دبئی کی طرز پر جدید ترین ہائی رائز رہائشی منصوبہ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا گیا، 12 منزلہ عمارت 20 ملین درہم کی لاگت سے 2030 میں مکمل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی معروف تعمیراتی کمپنی نے لاہور میں جدید ترین ہائی رائز رہائشی منصوبے کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پاکستانیوں کو دبئی کی طرح بین الاقوامی رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کمپنی حکام نے منصوبے کی خصوصیات واضح کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 12 منزلہ بلند و بالا رہائشی عمارت لاہور کے مشہور کاروباری مرکز ایم ایم عالم روڈ پر تعمیر کی جائے گی۔

اس منصوبے پر تقریباً 20 ملین درہم کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی اور اس منصوبے کو 2030 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تعمیراتی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے لاہور کے باسیوں کو وہی عالمی معیار زندگی میسر آئے گا جو اس وقت دبئی جیسے جدید شہروں میں دستیاب ہے۔

تقریب میں تعمیراتی صنعت سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سرمایہ کاری کو پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔
مزید پڑھیں‌:ایران کی تجاویز امریکا تک پہنچ گئیں،بڑا ردعمل متوقع،مکمل تفصیلات

یہ بھی پڑھیں