واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس کے سیچویشن روم میں ایرانی جنگ بندی تجاویز کا جائزہ لینے کا امکان رکھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی تجاویز پاکستانی ذرائع کے ذریعے امریکا تک پہنچی ہیں، جن میں جوہری مذاکرات ملتوی کرنے اور آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں ہوگا جس میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ تاہم امریکا نے ابھی تک ان تجاویز پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
وائٹ ہاؤس نے مؤقف دیا ہے کہ یہ حساس سفارتی معاملات ہیں اور مذاکرات میڈیا کے ذریعے نہیں کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:شائقین کے لیے سرپرائز، پاکستان سپر لیگ پلے آف پر محسن نقوی کا بڑا اعلان
