Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شائقین کے لیے سرپرائز، پاکستان سپر لیگ پلے آف پر محسن نقوی کا بڑا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تینوں پلے آف میچز میں شائقین کی شرکت کی منظوری دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تماشائی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسٹیڈیم آئیں تاکہ انتظامات بہتر رہیں۔

رپورٹ کے مطابق پلے آف مرحلے میں ٹیموں کی فہرست بھی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ایونٹ کے میچز منگل سے شروع ہوں گے۔ فائنل کے ٹکٹس کی فروخت بھی جاری ہے، جس کی قیمت 1500 روپے سے لے کر 12 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:سدھو موسے والا کا نیا گانا ریلیز سے پہلے ہی چھا گیا

یہ بھی پڑھیں