چٹاگانگ (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے، کلارک اور ڈین کلیور نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 183 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے توحید ہردوئی نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں:بڑی سیاسی ملاقات،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور محمود اچکزئی کی اہم بیٹھک

