Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بڑی سیاسی ملاقات،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور محمود اچکزئی کی اہم بیٹھک

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر اور حسین احمد یوسفزئی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں پی ٹی آئی کے بانی کی صحت اور علاج، قانونی دستاویزات تک رسائی میں حائل رکاوٹوں اور انصاف کے حصول سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ آئندہ بجٹ، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی حقوق، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مبینہ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ موثر سیاسی کردار ادا کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، اسپنر عثمان طارق کی صحت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں