Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بڑا سانحہ،مسافر طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک

جوبا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی سوڈان کے دارالحکومت کے مضافات میں سیسنا کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت طیارے میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

جنوبی سوڈانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ حادثہ پیر کو اس وقت پیش آیا جب سیسنا 208 کاروان طیارہ یی سے جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 13 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھا۔ پرواز نے صبح 9 بج کر 15 منٹ پر اڑان بھری اور صبح 9 بج کر 43 منٹ پر رابطہ منقطع ہو گیا جس کے بعد یہ تقریباً 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں گر کر تباہ ہو گئی۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں دو کینیا کے شہری بھی شامل تھے، جب کہ باقی تمام مسافر جنوبی سوڈانی تھے۔

ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ حادثہ خراب موسم اور مرئیت میں کمی کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور ملبے سے معلومات اکٹھی کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعلی خیبرپختونخوا کی صحافیوں کو میڈیا سیٹ اپس کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کی اسکیم تجویز کرنے کی ہدایت

یہ بھی پڑھیں