Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اوورسیز پاکستانی کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں اور شریکِ حیات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت انٹرمیڈیٹ، گریجویشن (ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، انجینئرنگ) اور ماسٹرز یا ایم ایس پروگرام کے طلباء درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے کم از کم 60 فیصد نمبر یا 2.5 CGPA ضروری قرار دیا گیا ہے۔

شرائط کے مطابق امیدوار کے والد یا والدہ یا شریکِ حیات کا OPF میں رجسٹرڈ ممبر ہونا لازمی ہے جبکہ ماہانہ آمدنی 2 لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہو۔ متوفی رجسٹرڈ ممبران کے بچے بھی مخصوص شرائط کے تحت اہل ہوں گے۔
https://opf.org.pk/
درخواست فارم OPF کی ویب سائٹ یا ملک بھر میں واقع علاقائی دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مکمل درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:امریکی طیارہ گر کر تباہ،ہلاکتوں کی اطلاعات

یہ بھی پڑھیں