Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

تیل کی قیمت میں اضافہ

لاہور (اوصاف نیوز) ایران، امریکہ مذاکرات میں تعطل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.90 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 108.23 ڈالرز فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.97 ڈالرز اضافے سے 96.37 ڈالرز فی بیرل ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران، امریکہ امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے اور آبنائے ہرمز سے محدود ترسیل کے باعث عالمی سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں