Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 111 ڈالر سے تجاوز کر گئی

نیویارک(اوصاف نیوز)مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے انجام سے متعلق مسلسل بے یقینی اور امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ رہنے کے باعث بدھ کی صبح ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، یہاں تک کہ برینٹ تیل کی فی بیرل قیمت 111 ڈالر سے اوپر چلی گئی۔

بی بی سی اردو کے مطابق امریکہ میں بھی ایندھن کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ پٹرول کی قیمت جنگ کے آغاز کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل 28 اپریل کو امریکہ میں پیٹرول کی اوسط فی گیلن قیمت 4 ڈالر 18 سینٹ ریکارڈ کی گئی۔

ان رپورٹس کے مطابق، ایران پر امریکی فوجی حملے کے بعد سے اب تک امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں لگ بھگ 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔
مزید پڑھیں:یو اے ای نے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں