(اوصاف نیوز) وفاقی حکومت نے دوہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کا مکمل ریکارڈ جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، افسران سے ان کی دوہری شہریت کے حوالے سے تفصیلی معلومات طلب کی گئی ہیں، جن میں نام، والد کا نام، قومی شناختی کارڈ نمبر، سروس گروپ، ایکس کیڈر، موجودہ محکمہ، تعیناتی کی جگہ، موجودہ سکیل اور کسی دوسرے ملک کی شہریت حاصل کرنے کی تاریخ شامل ہے۔
یہ تمام معلومات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کی ہدایت پر جمع کی جا رہی ہیں، جس نے وفاقی بیوروکریسی میں دوہری شہریت رکھنے والے افسران کی مکمل فہرست طلب کی ہے تاکہ اس معاملے پر قانون سازی یا پالیسی سازی کی جا سکے۔
حکام کے اس اقدام کو وفاقی اداروں میں بڑے کریک ڈاؤن کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے بیوروکریسی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:زمین پر خلائی مخلوق کی آمد ، اچانک گڑھے نمودار ہو گئے ، جانیے
