Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑی خوشخبری :سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز کی تحویل سے رہائی مل گئی ہے، نائب وزیراعظم کا اعلان

Ex-senator Mushtaq Ahmad to return home on October 9, confirms Dar -  Pakistan - Business Recorder
اسلام آباد ( اوصاف نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز کی تحویل سے رہائی مل گئی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ  اسرائیلی فورسز نے غیرقانونی طور پر سینیٹر مشتاق کو تحویل میں لیا تھا۔ ان کی استنبول منتقلی میں تعاون پر ترکیہ سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ اور یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی مؤثر کارروائی پر بھی شکریہ۔ صمود فلوٹیلا پر موجود افراد کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔اسحاق ڈار  نے کہا  کہ غزہ کے محصور عوام کی امداد روکنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کرتے ہیں اور فلسطینی بھائی  بہنوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں:خوشخبری : سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

یہ بھی پڑھیں