Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

ایک لاکھ روپے حاصل کرنے کیلیے کیسے اپلائی کریں؟ کون اہل نہیں؟

لاہور (اوصاف نیوز): پنجاب میں یتیم بچوں اور بیواؤں کی مدد کے لیے رحمت کارڈ پروگرام کا افتتاح ہو گیا اہلیت اور اپلائی کرننے کا طریقہ جانیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں بیواؤں اور یتیم بچوں کو فی کس ایک لاکھ روپے مدد فراہم کرنے کے لیے رحمت کارڈ پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے اس پروگرام کیلیے اہلیت کی شرائط اور اپلائی کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

حکام نے بتایا کہ رحمت کارڈ پروگرام کے لیے صوبائی زکوٰۃ فنڈ سے پانچ ہزار ملین کی ریکارڈ رقم مختص کی گئی ہے۔ اس لیے شرعی طور پر زکوٰۃ کی مستحق مسلم بیوائیں اور یتیم بچے ہی اس پروگرام کے اہل ہوں گے۔

اس کے علاوہ وہ بیوائیں جو سرکاری ملازم، پنشنر یا صاحب ہوں گی، وہ بھی رحمت کارڈ کے ذریعہ امداد کی حقدار نہیں ہوں گی۔رحمت کارڈ پروگرام کے لیے موبائل ایپ کے ذریعہ بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے جب کہ مزید معلومات کے لیے 1077 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مستحقین کا انتخاب پنجاب سماجی اور اقتصادی رجسٹری پی ایس ای آر کے ڈیٹا بیس سے کیا جائے گا اور پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری ڈیٹا بیس کے تحت ضلعی کوٹے کی بنیاد پر مستفید افراد کا حتمی انتخاب ہوگا۔

پی ایس ای آر میں رجسٹریشن نہ ہونے پر درخواست دہندہ کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کی مالی امداد کی ادائیگی جاز کیش والٹ اکاؤنٹ کے ذریعے جائے گی۔
مزید پڑھیں:بڑا ہنگامہ! 5 لاکھ تارکین وطن کے فیصلے نے نظام ہلا دیا

یہ بھی پڑھیں