Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نرگس محمدی بارے افسوسناک خبر ، ہسپتال منتقل

(اوصاف نیوز)نوبل امن انعام جیتنے والی ایرانی خاتون نرگس محمدی جو کہ ایک عرصے سے ایرانی جیل میں ہیں ، انہیں علاج کی سہولت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جیل میں ان کی حالت انتہائی خراب ہو گئی تھی۔ یہ بات نرگس محمد کی فاؤنڈیشن کی طرف سے جمعہ کے روز بتائی گئی ہے۔

نرگس محمدی فاؤنڈیشن کے مطابق نرگس محمدی زنجان جیل میں دو مرتبہ مکمل بےہوش گی تھیں، جبکہ وہ عارضہ قلب کا بھی شکارہیں۔ جمعہ کی صبح بھی وہ بے ہوش ہو گئیں ، بعد ازاں انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال لایا گیا۔ ان کے لیے کام کرنے والی فاؤنڈیشن کا خیال ہے کہ انہیں مارچ کے اواخر میں دل کا عارضہ بھی لاحق ہو گیا تھا۔

چند روز قبل ان کے وکیل کی ان سے ملاقات کرائی گئی تو وہ اچھی حالت میں نہیں تھیں، ان کا رنگ زرد ہو گیا تھا اور وزن کم ہو چکا تھا۔ حتیٰ کہ انہیں چلنے کے لیے نرس کی مدد کی ضرورت تھی۔

نرگس محمدی فاؤنڈیشن کا موقف ہے کہ انہیں حکام نے 140 دن کی تاخیر سے ہسپتال منتقل کیا ہے اور ان کی طبی ضروریات کو نظر انداز کا گیا ہے۔ وہ 12 دسمبر سے زیر حراست ہیں۔
مزید پڑھیں:لاہور میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

یہ بھی پڑھیں