(اوصاف نیوز)لاہورمزنگ کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات، پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون سمیت دو بچوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا ، قاتل نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کر کے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، فائرنگ کی زد میں آنے سے 2 بچے زخمی بھی ہوئے، متاثرہ بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزم کی شناخت شاہد جٹ کے نام سے ہوئی جو مزنگ میں پراپرٹی ڈیلر تھا، قتل کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں ہوسکا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی 35 سالہ خاتون کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے، بچوں میں18 سالہ سمنہ پرویز، 14 سال کی مفرہ پرویز اور 12 سال کا منیب پرویز شامل ہیں، ملزم کی شناخت شاہد جٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں شواہد جمع کیے گئے,وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں .
دوسری جانب مزنگ پولیس نے مقتولہ عائشہ کے داماد معیض خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے فلیٹ پر آتے ہی دروازہ توڑ کر فائرنگ کر دی،فائرنگ سے میری ساس ، ایک سالی اور ایک سالہ جاں بحق ہو گئے ۔
فائرنگ سے میری اہلیہ ثمرہ اور سالہ مناہل بھی زخمی ہو ئے، فائرنگ کے بعد ملزم شاہد نے اپنی کن پٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
مزید پڑھیں:ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل
