Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

(اوصاف نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے، جہاں اس اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے فوری مداخلت کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر اضافی معاشی بوجھ ڈال دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا اور عام شہری شدید متاثر ہوں گے۔

درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر منصفانہ اور عوامی مفاد کے خلاف ہے، اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر معطل کیا جائے تاکہ عوام کو مزید مالی دباؤ سے بچایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق عدالت درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر سکتی ہے، جبکہ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ جلد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:تیل کی قیمت میں کمی ، نئی قیمت 360روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر

یہ بھی پڑھیں