Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

تیل کی قیمت میں کمی ، نئی قیمت 360روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد (اوصاف نیوز)وزرات توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت360 روپے76پیسےفی لیٹر ہوگئی، مٹی کےتیل کی قیمت میں کمی کااطلاق یکم مئی آج سے ہوگا۔اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت 365روپے21 پیسےفی لیٹر تھی،گزشتہ ہفتے مٹی کے تیل کی قیمت میں 63روپے60پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے  پیٹرول 6 روپے 51 پیسے جبکہ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگاکیا گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 399روپے 86پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399روپے 58پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔

دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کے برعکس حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔کمرشل جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسےفی لیٹر کمی کردی گئی، جیٹ فیول کی فی لیٹر  قیمت 396 روپے 31 پیسے سے کم ہو کر 388 روپے 58 پیسے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:حیدر آباد کنگز کے فاسٹ بولر محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

یہ بھی پڑھیں