Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں صرف ایک ماہ کے دوران حیران کن حد تک اضافہ

دنیا کے 10 امیر ترین(Richest) افراد کی دولت میں صرف ایک ماہ کے دوران حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور ان کی مجموعی دولت 2.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

فوربز کی تازہ رپورٹ کے مطابق مئی 2026 کے آغاز تک ان ارب پتی شخصیات کی دولت میں مجموعی طور پر 260 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ہے۔ اس عرصے میں ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 9 فیصد جبکہ نیسڈیک میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے ارب پتی افراد کی دولت میں غیر معمولی اضافہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق لیری پیج سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ارب پتی رہے، جن کی دولت میں 76 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور وہ 313 ارب ڈالر کے ساتھ تاریخ میں 300 ارب ڈالر سے زائد اثاثے رکھنے والے تیسرے شخص بن گئے۔ ان کی دولت میں اضافہ الفابیٹ کے شیئرز میں 33 فیصد سے زائد اضافے کی بدولت ہوا۔

دوسری جانب ایلون مسک بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، تاہم ان کی دولت میں 35 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ان کی مجموعی دولت 782 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے، جس کی وجہ اسپیس ایکس میں ان کے شیئرز کی نئی تخمینہ کاری ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 سے 3 فیصد تک کمی

سرگئی برن 70 ارب ڈالر اضافے کے بعد 289 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے، جبکہ جیف بیزوس 49 ارب ڈالر اضافے کے باوجود چوتھے نمبر پر چلے گئے، حالانکہ ایمیزون کے شیئرز میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح مائیکل ڈیل کی دولت میں 34 ارب ڈالر اضافہ ہوا اور وہ 177 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ اینویڈیا کے شیئرز میں 14 فیصد اضافے کے باعث جینسن ہوانگ کی دولت میں بھی 22 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ٹاپ 10 میں نئے شامل ہونے والوں میں جم والٹن شامل ہیں، جو اپنے بھائی راب والٹن کے ساتھ فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ دونوں کی دولت میں اضافہ والمارٹ کے شیئرز میں 6 فیصد اضافے کے باعث ہوا۔

دوسری جانب برنارڈ آرنولٹ پہلی بار تین سال بعد ٹاپ 10 فہرست سے باہر ہو گئے، جس کے بعد یہ فہرست مکمل طور پر امریکی ارب پتی افراد پر مشتمل ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں