Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

حیدرآباد کنگز مین کو شکست دیکر پشاور زلمی پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

پاکستان سپر لیگ (PSL) 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل مقابلےمیں پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف کا 16ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی رنز 56 ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ عبدالصمد 48 رنز بنا کر آؤٹ پویلین لوٹے۔

دیگر بلے بازوں میں کوشل مینڈس 9، محمد حارث 6، مائیکل بریسویل 4 اور کپتان بابر اعظم 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حنین شاہ اور عاکف جاوید نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کی ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور زلمی کے باؤلرز نے حیدرآباد کنگز مین کی مضبوط بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ زلمی کے حق میں درست ثابت ہوا ۔

بڑی خبر، پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی میں جانے کی تردید کر دی

حیدرآباد کنگز مین کا آغاز مایوس کن رہا جب سلامی بلے باز معاذ صداقت صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان مارنس لبوشین نے 20 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی بڑی باری لینے میں ناکام رہے۔ سب سے زیادہ رنز اوپنر صائم ایوب نے بنائے، جنہوں نے 54 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی، تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ مڈل آرڈر میں عثمان خان 8 اور گلین میکسویل صفر پر آؤٹ ہو کر اپنی ٹیم کو گہری مشکل میں چھوڑ گئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر ناہید رانا نے بھی اپنی رفتار کا جادو جگایا اور 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسپنر سفیان مقیم اور محمد باسط نے بھی نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے کنگز مین کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور بالترتیب ایک اور 2 وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد کنگز مین پوری ٹیم 129 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پشاور زلمی کو ٹائٹل جیتنے کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں