Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بڑی خبر،امریکی بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی جہاز کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یہ حملہ امریکی جہاز پر کیا گیا جس نے آبنائے ہرمز میں ایرانی انتباہات کو نظر انداز کیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد امریکی جہاز نے اپنا سفر روک دیا ہے اور امریکی جہاز علاقے سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے اعلان کیا تھا کہ کوئی بھی شخص بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے نہیں گزر سکتا، ایران کا کہنا ہے کہ فوج ہدایات کو نظر انداز کرنے والے جہاز کو فیصلہ کن جواب دے گی۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز پر میزائل حملے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں اور ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں امریکی اسرائیلی تباہ کن جہاز کا داخلہ روک دیا ہے۔

دوسری جانب ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ امریکی جہاز کو ایرانی میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ تمام تجارتی بحری جہاز اور آئل ٹینکرز ہم سے رابطہ کیے بغیر آبنائے ہرمز میں حرکت نہ کریں اور امریکی بحریہ کو بھی آبنائے ہرمز کے قریب نہیں جانا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کی مکمل ذمہ دار ہے، آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن ایرانی مسلح افواج کے ساتھ رابطے میں ہونا چاہیے۔
پاکستان میں مڈوائف کی کمی سنگین چیلنج

یہ بھی پڑھیں