Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق

پولینڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) پولینڈ کے جنوب مشرقی علاقے میں جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ آگ بجھانے کے مشن پر تھا کہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا۔ علاقے میں لگنے والی آگ نے 490 ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سمیت ہیلی کاپٹر اور دیگر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اور تیزی سے پھیلنے کے باعث صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا گیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سینکڑوں فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور شعلوں کو مزید پھیلنے سے روکنے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:یانگو نے کارپوریٹ موبیلیٹی کو نئے انداز میں متعارف کروادیا ،یانگو پاکستان کی جانب سے یانگو رائیڈز فار بزنس کا آغاز

یہ بھی پڑھیں