Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

یانگو نے کارپوریٹ موبیلیٹی کو نئے انداز میں متعارف کروادیا ،یانگو پاکستان کی جانب سے یانگو رائیڈز فار بزنس کا آغاز

کراچی(نیوز ڈیسک) یانگو پاکستان جو کہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یانگو گروپ کا حصہ ہے، نے’’یانگو رائیڈز فار بزنس‘‘نامی ایک نئی سروس متعارف کرودی ہے ۔ یہ ایک کارپوریٹ رائیڈ سروس ہے جو ہر سائز کے کاروبار کے لیے حسبِ ضرورت سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس وقت یہ سروس کراچی اور لاہور میں دستیاب ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی جلد شروع کی جائے گی۔

یانگو رائیڈز فار بزنس کا مقصد روایتی سفری طریقوں کے مقابلے میں ایک قابلِ اعتماد اور کم لاگت متبادل فراہم کرنا ہے، جس کے لیے کمپنیوں کو ایک واحد، مربوط اور صارف دوست پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے۔

3 سیٹر کار سے لے کر 62 سیٹر بس تک مختلف ٹرانسپورٹ آپشنز متعارف کراتے ہوئے، یہ سروس اداروں کی مخصوص ضروریات کے مطابق متعدد فوائد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

اس نئی سروس کے ذریعے ادارے نہ صرف ملازمین کے سفری اخراجات میں 30 فیصد تک کمی لا سکتے ہیں بلکہ انہیں بہتر آپریشنل کارکردگی، رائیڈ ایکٹیویٹی پر حقیقی وقت میں نگرانی، ماہانہ یکجا بلنگ سسٹم (جس سے مینول ری ایمبرسمنٹ کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے)، اور تجربہ کار و اعلیٰ درجہ کے پارٹنر ڈرائیورز کا نیٹ ورک بھی میسر آتا ہے۔

یانگو پاکستان کی کنٹری ہیڈ، میرال شریف نے کہا کہ پاکستان میں صارفین کی بدلتی ہوئی موبیلیٹی ضروریات کے پیش نظر ہمیں اپنی نئی سروس ’یانگو رائیڈز فار بزنس‘ متعارف کرواتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ایک مرکزی ڈیش بورڈ کے ذریعے کمپنیاں مکمل آزادی کے ساتھ استعمال کی نگرانی، رائیڈ ریکویسٹس کا انتظام، اور مؤثر فیصلہ سازی کے لیے تفصیلی تجزیہ کر سکتی ہیں۔

یانگو پاکستان اس وقت مختلف شعبہ جات جیسے ایف ایم سی جی، بینکنگ، فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل اور ہسپتالوں کو اپنی کارپوریٹ سروس فراہم کر رہا ہے، جن میں ٹاٹا ٹیکسٹائل ملز، سسٹمز لمیٹڈ، سیفائر، ہمدرد، ڈیسکن انجینئرنگ، لکی نِٹس، یوٹوپیا انڈسٹریز اور ڈبل شاٹ سمیت متعدد ادارے شامل ہیں۔

یانگو رائیڈز فار بزنس کا آغاز کارپوریٹ موبیلیٹی کے نظام میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں غیر منظم سفری ذرائع کی جگہ ایک منظم اور قابلِ اعتماد حل کی طرف پیش رفت کی جا رہی ہے۔ یہ اقدام یانگو کو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشنز میں نمایاں مقام دلاتا ہے اور اسے پاکستان میں کاروباروں کے لیے ایک قابلِ اعتماد طویل المدتی شراکت دار کے طور پر مستحکم کرتا ہے۔

مزید معلومات حاصل کرنے یا یانگو فار بزنس سلوشنز کے لیے رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک پر فارم پُر کریں:
https://forms.gle/NN7vLKbvW1GVdEsr6

یا ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

https://yango.com/en_pk/business_to_business_rides/

یہ بھی پڑھیں