Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی نومولود بیٹی کا نام ویویانا رکھا گیا ہے جسے گھر میں پیار سے ’ویوی‘ کہا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ یکم مئی کو ان کی بیٹی نے خاندان کی خوشیوں میں اضافہ کیا، ان کے مطابق بچی مکمل طور پر صحت مند اور تندرست ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم خوشی کے اس نئے دور سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ہمارا بیٹا خوشی سے اپنی نئی بہن کے ساتھ ایڈجسٹ ہو رہا ہے۔

کیرولین لیویٹ اور ان کے شوہر نکولس ریکیو کے لیے یہ دوسرا بچہ ہے۔ ان کا پہلا بیٹا نکولس (عرف نیکو) جولائی 2024 میں پیدا ہوا۔

رپورٹس کے مطابق 28 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی پہلی پریس سیکرٹری ہیں جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے حمل اور بچے کی پیدائش کا تجربہ کیا۔ وہ فی الحال زچگی کی چھٹی پر ہے اور اس سال کے آخر میں پریس بریفنگ دوبارہ شروع کرنے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ ان کی آخری پریس بریفنگ 27 اپریل کو ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اپنی ذمہ داریوں سے عارضی طور پر الگ کر دیا گیا تھا۔ اس دوران وائٹ ہاؤس کی جانب سے مختلف سرکاری افسران میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں