Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اہم سیاسی شخصیت اور حکومتی وزیر کا انتقال ہو گیا

(مانیٹرنگ ڈیسک) کرناٹک کے وزیر ڈی سدھاکر  طویل علالت کے بعد اتوار کی صبح  چل بسے، ان کی عمر 66 سال تھی،ہسپتال سے ملی جانکاری کے مطابق منصوبہ بندی اور شماریات کے وزیر ڈی سدھاکر نے یہاں کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آخری سانس لی، وہ پچھلے دو ماہ سے پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث زیر علاج تھے۔

کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے میڈیکل ڈائرکٹر ڈاکٹر آر چننادورائی نے ایک بیان میں کہا کہ ”وزیر سدھاکر ڈی کو آج صبح 3:15 بجے الیکٹرانک سٹی کے کرشنا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال کر گئے‘‘، سدھاکر ایک سینئر کانگریس لیڈر اور چتردرگا ضلع کے ہیریور سے رکن اسمبلی تھے۔

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے لکھا کہ “میں ہمارے کابینہ کے ساتھی ڈی سدھاکر کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں، وہ ہمارے بہت قریب تھے، ڈی سدھاکر نے ہیریور سے ایم ایل اے، چتردرگا ضلع کے انچارج وزیر، اور ریاستی وزیر برائے منصوبہ بندی و شماریات کے طور پر شاندار عوامی خدمات انجام دیں،” ڈی کے شیوکمار نے مزید کہا کہ ڈی سدھاکر کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کا جانا پارٹی اور ریاستی سیاست کے لیے ایک اہم نقصان ہے۔

ڈی سدھاکر کو کرناٹک کی سیاست میں ایک اہم شخصیت سمجھا جاتا تھا، وہ اپنے سیاسی کریئر کے دوران کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیا، سال 2004 میں، وہ پہلی بار کانگریس کے ٹکٹ پر چلاکیرے اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے کے طور پر منتخب ہوئے

، بعد میں حد بندی کی وجہ سے چلکیرے سیٹ درج فہرست قبائل کے لیے مختص ہو گئی، اس کے بعد وہ ہیریور حلقہ سے میدان میں اترے،اس وقت کانگریس نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ کر سال 2008 میں کامیابی حاصل کی، انہوں یدیورپا کی قیادت والی بی جے پی کی حمایت کی اور سماجی بہبود کے وزیر بنے۔
مزید پڑھیں:لبنان میں جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، اسرائیل کے جنوبی بیروت پر حملے

یہ بھی پڑھیں