اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت خارجہ نے بیرون ملک جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ جیلوں سے رہا ہونے والے قیدیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 12500 سے زائد پاکستانی قیدیوں کو بیرون ملک جیلوں سے رہا کیا گیا۔ بغداد سے 4863 پاکستانی، جدہ سے 1947 پاکستانی، کوالالمپور سے 1650، دبئی سے 1899، ریاض سے 863، مسقط سے 371 اور ماسکو سے 93 پاکستانیوں کو رہا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق استنبول سے 30، ہرارے سے 67، نیویارک سے 18، ہیرس سے 91، بنکاک سے 16 اور انقرہ سے 125 پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت 21 ہزار 480 پاکستانی بیرون ملک کی جیلوں میں قید ہیں، 5 ہزار 297 متحدہ عرب امارات، 10 ہزار 745 سعودی عرب میں قید ہیں۔ ترکی میں 190 پاکستانی، عمان میں 578، قطر میں 601، ملائیشیا میں 448، ہندوستان میں 738، یونان میں 516، چین میں 452، بحرین میں 218، جرمنی میں 105، ایران میں 169، امریکا میں 131 اور عراق میں 81 پاکستانی قید ہیں۔
مزید پڑھیں:صنم جاوید کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل
