کوئٹہ (نیوز ڈیسک) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی بلوچستان بارڈر کے راستے وطن واپسی کا سلسلہ 72ویں روز بھی جاری رہا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گبد رمضان بارڈر کے ذریعے آج 4 افراد پاکستان پہنچ گئے، گبد رمضان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 3474 افراد پاکستان آ چکے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ تفتان بارڈر کے ذریعے اب تک 10619 افراد پاکستان پہنچ چکے ہیں اور 28 فروری سے اب تک گبد رمضان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 14093 افراد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے والوں میں بحری جہاز، زائرین، مزدور، تاجر اور طلباء شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹریفک جرمانوں میں کمی اور سزاؤں کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری
