Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دنیا کا وہ شہر جہاں سورج چوراسی دن تک غروب نہیں ہوتا، جانیے

الاسکا( انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے انتہائی شمال میں واقع شہر کے رہنے والے افراد اب مہینوں تک رات کی تاریکی کو دیکھ نہیں سکیں گے۔جی ہاں واقعی امریکی ریاست الاسکا کے ایک شہراتقاگویک جسے اب بیرو کہا جاتا ہے، میں دس مئی کو آخری بار سورج غروب ہوا۔

دس مئی کو وہاں کے وقت کے مطابق رات ایک بج کر اڑتالیس منٹ پر سورج غروب ہوا اور محض انتر منٹ بعد یعنی دو بج کر ستاون منٹ پر پھر طلوع ہوگیا۔اب وہاں سورج دو اگست یا چوراسی دنوں تک دوبارہ غروب نہیں ہوگا۔آرکٹک سرکل میں واقع اس شہر کو ہر سال اس طرح کا تجربہ ہوتا ہے، جس دوران دس مئی سے دو اگست کے درمیان سورج غروب نہیں ہوتا۔

اس طرح کے تجربے کے لیے مڈ نائٹ سن کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قصبے کو موسم سرما میں قطبی رات کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔یعنی وہاں دو ماہ سے زائد عرصے تک سورج طلوع نہیں ہوتا۔عموماً اٹھارہ نومبر کو غروب ہونے والا سورج جنوری کے تیسرے عشرے میں طلوع ہوتا ہے اور وہاں رہنے والے چونٹھ دنوں تک سورج کی روشنی سے محروم رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ،دفاعی صلاحیت میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں