کراچی(اوصاف نیوز)منشیات فروش خاتون سمگلر انمول عرف پنکی کی گرفتاری میں اہم موڑ سامنے آیا ہے،منشیات سمگلر پنکی کو ایک ہفتے پہلے وفاقی حساس ادارے نے نواب ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ پنکی کو وفاقی حساس ادارے نے ڈیوائس لوکیٹر سے ٹریس کیا تھا، ملزمہ پنکی کے لاہور والے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھی
،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ پنکی نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر سے دوسری شادی کررکھی تھی،ملزمہ پنکی نے گھر کرائے پر لے رکھا تھا اور اسی گھر میں خود منشیات تیار کرتی تھی،ملزمہ کا منشیات سپلائی کا پورا نیٹ ورک کراچی میں تھا۔
مزید پڑھیں:آٹا مزید مہنگا، 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ

