پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کا ووٹ چھینا گیا، قانون اور میرٹ کے مطابق انصاف ہونا چاہیے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر سیاسی قیدیوں کو ان کے حقوق دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں این ایف سی میں 1.9 ارب کا شارٹ فال ہے، فاٹا انضمام کا بوجھ بھی صوبائی حکومت پر ہے۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کے تحت 342 دیہات میں 124 سکیموں پر کام جاری

