Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، کراچی سب سے مہنگا شہر بن گیا

اسلام آباد: آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر ملک بھر میں بڑھ گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ قیمت کے مقابلے میں 100 روپے زیادہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق کراچی ملک کا سب سے مہنگا شہر بن گیا ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2750 روپے جبکہ اسلام آباد میں 2733 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2707 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کوئٹہ اور بنوں میں یہی تھیلا 2700 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ حیدرآباد میں آٹے کی قیمت 2600 روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ لاڑکانہ اور خضدار میں 2400 روپے میں دستیاب ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2350 روپے، گوجرانوالہ میں 2333 روپے، ملتان میں 2267 روپے اور بہاولپور میں 2260 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2250 روپے جبکہ سرگودھا اور سیالکوٹ میں 2200 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عام آدمی کے گھریلو بجٹ پر شدید دباؤ بڑھ رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے سمیت بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

آٹے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ملک بھر میں مہنگائی سے متعلق خدشات بھی بڑھ گئے ہیں اور عوامی حلقے صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں