Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

دریائے چناب میں پانی کی آمد مسلسل کم، چار روز میں بڑی کمی

اسلام آباد(رضوان عباسی): دریائے چناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے پانی میں گزشتہ چار روز کے دوران نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث ہیڈ مرالہ پر پانی کے بہاؤ میں واضح گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق آج ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 50 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کی گئی، جبکہ پانی کا اخراج 21 ہزار 100 کیوسک رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق 15 جولائی کو پانی کی آمد 53 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 200 کیوسک تھا، جبکہ 14 جولائی کو پانی کی آمد 56 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح 13 جولائی کو دریائے چناب میں 68 ہزار 500 کیوسک پانی آیا جبکہ اخراج 39 ہزار 300 کیوسک رہا۔ اس سے ایک روز قبل 12 جولائی کو پانی کی آمد 71 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف چار روز میں دریائے چناب میں پانی کی آمد 21 ہزار 600 کیوسک کم ہوئی ہے، جبکہ پانی کے اخراج میں بھی مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی کے بہاؤ میں یہ تبدیلی آبی وسائل کی نگرانی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔

حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور دریائی بہاؤ سے متعلق تازہ اعداد و شمار روزانہ کی بنیاد پر مرتب کیے جا رہے ہیں تاکہ متعلقہ ادارے ضرورت کے مطابق فیصلے کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں