لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بسوں، ویگنوں، رکشوں، ٹیکسیوں میں کیو آر پینک بٹن نصب کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پبلک سیفٹی ایپ اور سیف سٹی ویب سائٹ کے ذریعے کیو آر پینک بٹن مفت حاصل کیا جا سکے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پینک بٹن سسٹم میں کال،لوکیشن شیئرنگ، گاڑی کی تصدیق اور پولیس رسپانس دستیاب ہے ، مسافر کیو آر پینک بٹن اسکین کر کے گاڑی، مالک اور ڈرائیور کی معلومات حاصل کر سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق مسافر اپنے سفر کے آغاز پر ہی یہ تفصیلات اپنے اہلخانہ کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق عوامی تحفظ کے لیے جدید سرویلنس اور فوری رسپانس سسٹمزاستعمال کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں۔تیزاب گردی: لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کی طبیعت سے متعلق اہم خبر

