Search
Close this search box.
پیر ,08 جون ,2026ء

پاکستان میں ایرانی ریال کی مانگ برقرار، اوپن مارکیٹ میں نئی قیمتیں سامنے آگئیں

کراچی: ایرانی ریال کی قیمت پاکستان کی غیر رسمی کرنسی مارکیٹ میں بدستور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور خریدار مستقبل میں ممکنہ اضافے کی امید پر ایرانی کرنسی خریدنے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کراچی، کوئٹہ اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایک کروڑ ایرانی ریال (10 ملین ریال) کا بنڈل 8 ہزار سے 10 ہزار پاکستانی روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ سطح ماضی کے مقابلے میں تین سے چار گنا زیادہ ہے، کیونکہ کچھ عرصہ قبل یہی مقدار تقریباً 2500 روپے میں دستیاب تھی۔ تاہم عالمی سطح پر ایرانی ریال اب بھی دباؤ کا شکار ہے اور امریکی ڈالر سمیت دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں کمزور تصور کیا جاتا ہے۔

اوپن مارکیٹ کے اندازوں کے مطابق ایک پاکستانی روپے کے بدلے تقریباً ایک ہزار ایرانی ریال حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ ایک ہزار پاکستانی روپے میں تقریباً دس لاکھ ایرانی ریال خریدے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی یا مڈ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ایک پاکستانی روپے کے بدلے تقریباً 5 ہزار سے 6 ہزار 400 ایرانی ریال ملتے ہیں، جس کے تحت ایک کروڑ ایرانی ریال کی مالیت تقریباً 1550 سے 2040 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی ریال کی قیمت میں حالیہ دلچسپی کی ایک بڑی وجہ ایران کے ساتھ سرحدی تجارت ہے، جہاں ایندھن، خوراک اور دیگر اشیا کی خرید و فروخت میں نقد ایرانی کرنسی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

تاہم مالیاتی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ صرف منافع کی امید پر ایرانی ریال خریدنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ موجودہ صورتحال میں کرنسی کی قدر میں غیر معمولی اضافے کے امکانات محدود ہیں اور سرمایہ کاروں کو نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں