Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی بجٹ 10جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی۔

وفاقی بجٹ 10جون کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ہوا۔

صوبوں کی طرف سے 1700 ارب روپے وفاق کو فراہم کرنے کا فیصلہ تکنیکی کمیٹیاں کریں گے، تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل آج متوقع ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج کے بجائے کل 10جون کو ہوگا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بجٹ کے کئی امور تاحال فائنل نہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے ابھی چیزوں کا حتمی شکل اختیار کرنا باقی ہے، اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، وقت انتہائی قلیل اور محرم الحرام بھی ہے۔

مزید پڑھیں۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ترقیاتی بجٹ پر مذاکرات کامیاب

یہ بھی پڑھیں