اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ترقیاتی بجٹ پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی پر حکومت اور اتحادیوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ،وفاق چھوٹے صوبوں پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ پیسہ خرچ کرے گا۔
سب سے زیادہ فنڈز بلوچستان اور سب سے کم پنجاب کو ملے گا،بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 265 ارب خرچ کیے جائیں گے،وفاق آئندہ بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر 195 ارب خرچ کریگا۔
کے پی میں 98 ارب ،پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 72 ارب روپے مختص کیے،150ارب روپے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے مختص کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبہ اس سال شروع کریں گے،کے فور منصوبے کیلئے بھی وفاقی حکومت بجٹ میں فنڈز رکھے گی۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

