Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو ان دنوں صحت کے حوالے سے پریشانی کا سامنا رہے گا بہترین حل تو صدقہ ہے بحرہال اگر نظر بھی اتار لیں گے تو یہ بھی اچھا عمل ہے اور آج یا حئی یا قیوم کا ورد بھی کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

بدنظری لگتی ہے جس کی وجہ سے مشکلات آ رہی ہیں ، صحت سے لیکر مالی معاملات تک سب میں خرابی ظاہر ہو رہی ہے ، یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ سو مرتبہ ورد کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ کو ان لوگوں سے دور رہنا ہو گا جن سے پہلے بھی نقصان پہنچا ہے اب بھی خطرہ ہے مگر آپ ہیں کہ ان کے قریب ہی رہتے ہیں اس بار وہ چال چل گئے تو بڑا ہی مسئلہ ہو جائیگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی مالی مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے کوئی قدر کی وسیلہ بن جانے کے بہت امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اب حالات تیزی سے تبدیلی کی طرف جا رہے ہیں آپ کو ہر معاملے پر گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے اگر اب لاپرواہی ہوئی تو ایک شاندار مواقع آ پ کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو جس بھی طرف سے ٹینشن پیش آ رہی ہے اس معاملے کو غور سے دیکھیں گے تو آپ کو اس میں کچھ بھی دکھائی نہیں دیگا، بلاوجہ کی پریشانی ہے بس ،450مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج انشاءاللہ بڑا شاندار دن رہے گا آپ جس کام میں بسم اللہ کر کے ہاتھ ڈالیں گے اُس کے ہونے کے امکانات کافی ہیں اور کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جس خواہش کے برسوں دل میں جگہ کی ہوئی تھی اب اس کے پورے ہونے کا وقت آ گیا ہے آج اللہ نے چاہا تو شام تک کوئی اہم خوشخبری سن لیں گے فکر نہ کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کافی دنوں سے کسی مسئلے میں پھنسے ہوئے تھے اب ان کے نکلنے کا وقت آ گیا ہے آج کا دن اہم ہے انشاءاللہ آپ کی رہنمائی بھی کرے گا اور کوئی خوشخبری بھی دے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن امور میں سخت دشواریاں پیش آ رہی تھیں انشاءاللہ اب اس سے نکلنے کا وقت قریب آ گیا ہے، آپ جو بھی پریشانیاں محسوس کر رہے تھے وہ تیزی سے ختم ہو سکیں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیوں کسی کے مسئلے میں آتے ہیں اپنے دکھ کیا کم ہیں۔ اس وقت آپ کو حذف اپنے معاملات دیکھنے میں تاکہ آپ کو آگے بڑھنے میں آسانیاں ہوں کچھ مواقع ہاتھ میں آ رہے ہیں

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک اہم معاملہ آج انشاءاللہ دوپہر تک حل ہو جانے کا امکان موجود ہے جو لوگ روزگار کو لے کر پریشان تھے انشاءاللہ ان کا بھی کوئی بہترین سلسلہ بن جانے کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں